نئی دہلی: اپوزیشن جماعتوں کے انکشافات کے بعد بی جے پی کے دھاندلی پر مبنی انتخابی ماڈل کے خلاف عوامی ردعمل میں تیزی آ گئی ہے اور مودی سرکار پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “یہ سب جانتے ہیں کہ مودی ہمیشہ ووٹ چوری کے ذریعے جیتتے ہیں، مگر اب بہار انتخابات میں ایک ووٹ بھی چوری نہیں کرنے دیں گے۔”
رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کے عوامی مینڈیٹ کے دعوے اپوزیشن کے بیانات سے بے نقاب ہو گئے ہیں۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت کا اقتدار جمہوریت پر نہیں بلکہ دھونس، جبر اور ووٹ چوری پر قائم ہے۔