بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں فی تولہ قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں فی تولہ قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر - اردو خبریں

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 60 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمت بڑھ کر 3 ہزار 540 ڈالر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اس نمایاں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آئے، جہاں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 144 روپے کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال ہے، جس کے باعث سرمایہ کار سونے میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *