کھیل July 30, 2025 Shahbaz Sayed

بھارت کا ایک اور انکار، پاکستان بغیر کھیلے فائنل میں پہنچ گیا

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق، انگلینڈ میں جاری چیمپئنز ایونٹ کا سیمی فائنل جمعرات کو برمنگھم میں پاکستان چیمپئنز اور بھارت چیمپئنز کے درمیان کھیلا جانا تھا۔ تاہم، بھارت کی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف میدان میں اُترنے سے انکار کر دیا۔

اس فیصلے کے نتیجے میں پاکستان کو فائنل تک رسائی کا واک اوور دے دیا گیا — یعنی بغیر کھیلے ہی پاکستان اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں، گروپ میچ میں بھی بھارت نے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کیا تھا۔ تب منتظمین نے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے کر معاملہ نمٹا دیا تھا۔ بھارت کا بار بار انکار نہ صرف کھیل کے جذبے کو ٹھیس پہنچا رہا ہے بلکہ شائقین کرکٹ کے لیے بھی مایوسی کا باعث بن رہا ہے۔