کھیل July 22, 2025 Shahbaz Sayed

بھارتی ٹیم کو انجریز نے گھیر لیا، ارشدیپ مانچسٹر ٹیسٹ سے آؤٹ، ریڈی پوری سیریز سے باہر

انگلینڈ میں جاری پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے موجود بھارتی ٹیم شدید انجری مسائل سے دوچار ہے۔
فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ مانچسٹر ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں، جبکہ نتیش کمار ریڈی مکمل سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔

بدھ سے شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ کے لیے ٹیم مینیجمنٹ کو تیسرے فاسٹ بولر کے انتخاب کا چیلنج درپیش ہے۔
پرسد کرشنا اور انشول کمبوج کے درمیان مقابلہ ہے، جبکہ اطلاعات کے مطابق انشول کمبوج کو ڈیبیو کرائے جانے کے قوی امکانات ہیں۔
شاردل ٹھاکر کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے کے بعد انگلینڈ کو پانچ میچز کی اس سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل ہے۔