بھارتی اداکارہ سمپل کول اور شوہر راہول لومبا کی علیحدگی

بھارتی اداکارہ سمپل کول اور شوہر راہول لومبا کی علیحدگی - اردو خبریں

ممبئی: بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ سمپل کول نے اپنے شوہر راہول لومبا سے علیحدگی کی تصدیق کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، سمپل کول نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ طلاق کا فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ:

’’ہم دونوں میچور انسان ہیں اور مکمل سمجھداری کے بعد یہ فیصلہ لیا۔‘‘

اداکارہ نے کہا کہ اتنے برس ایک ساتھ گزارنے کے بعد یہ رشتہ ختم ہونا اب بھی ان کے لیے ناقابلِ یقین ہے۔
انہوں نے مزید کہا:

’’میں محبت کے ساتھ جیتی ہوں اور اپنی زندگی میں خوشی اور روحانیت کو سب سے زیادہ اہمیت دیتی ہوں، طلاق کے باوجود منفی خیالات کو جگہ نہیں دوں گی اور مثبت توانائی کے ساتھ اپنی زندگی گزاروں گی۔‘‘

یاد رہے کہ سمپل کول اور راہول لومبا نے 2010 میں شادی کی تھی اور ڈیڑھ دہائی تک ایک دوسرے کے ساتھی رہے۔

سمپل کول کو ان کی شاندار اداکاری کے باعث ناظرین نے ہمیشہ سراہا۔ وہ آخری بار 2022 کے ڈرامے “ضدی دل مانے نہ” میں نظر آئیں۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *