وزیراعظم آفس کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود پر گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی خوشحالی اور عوام کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور نوجوانوں کو تعلیم و روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان کے لیے خصوصی اقدامات کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ بھی شریک تھے۔