آئی سی این 2، شیان جیاؤٹونگ یونیورسٹی (شیان) اور اسٹونی بروک یونیورسٹی (نیو یارک) کے محققین نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ برف میں موجود برقی و مکینیکی خصوصیات مستقبل کی ٹیکنالوجی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں اور یہ تحقیق طوفانوں کے دوران بجلی کڑکنے جیسے قدرتی مظاہر کو سمجھنے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔
ماہرین کے مطابق یہ تحقیق برف کی الیکٹرو مکینیکل خصوصیات کے بارے میں ہماری سائنسی معلومات کو مزید آگے بڑھاتی ہے۔
تحقیق کے مرکزی محقق اور آئی سی این 2 کے آکسائیڈ نینو فزکس گروپ کے رکن ڈاکٹر شِن وین نے بتایا کہ سائنس دانوں نے تجربات میں دیکھا کہ برف کسی بھی درجہ حرارت پر جب مکینیکی دباؤ کا سامنا کرتی ہے تو اس سے الیکٹرک چارج پیدا ہوتا ہے۔
مزید برآں، سائنس دانوں نے یہ بھی دریافت کیا کہ منفی 113 ڈگری سیلسیئس سے کم درجہ حرارت پر برف کی تہہ پر ایک باریک فیرو الیکٹرک پرت بن جاتی ہے جو برف کی برقی خصوصیات میں نئی جہت سامنے لاتی ہے۔