ترجمان مددگار 15 کے مطابق ایک کالر نے اطلاع دی کہ اے ٹی ایم بوتھ میں ایک شخص مشکوک حالت میں موجود ہے اور الارم بج رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی مددگار 15 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر نقدی نکالنے کی کوشش کر رہا تھا۔ مشین کا معائنہ کیا گیا تو اس کا نچلا گیٹ کھلا ہوا پایا گیا۔
گرفتار شخص کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا۔