پاکستان July 26, 2025 Shahbaz Sayed

اے این ایف کی 7 کارروائیاں: 177 کلو منشیات برآمد، 3 گرفتار

اے این ایف (اینٹی نارکوٹکس فورس) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 7 کامیاب کارروائیوں کے دوران 177.02 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ برآمد شدہ منشیات کی مالیت ایک کروڑ 3 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق:

  • کراچی (لیاری موسیٰ لین) کے گودام سے 125 کلو پوٹاشیم پرمینگیٹ برآمد ہوا۔

  • کوئٹہ (ہزار گنجی) کے قریب گاڑی سے 25 کلو چرس ملی۔

  • راولپنڈی کے کوریئر آفس میں قالین میں جذب 25 کلو آئس پکڑی گئی، جو اٹک سے آسٹریلیا بھیجا جا رہا تھا۔

  • پشاور اور اسلام آباد کے کوریئر آفسز سے مجموعی طور پر 1.12 کلو چرس برآمد ہوئی، جو بہاولنگر اور کراچی بھیجی جا رہی تھی۔

  • اسلام آباد (نیول اینکریج) کے قریب گاڑی سے 150 گرام کوکین اور 370 گرام آئس ملی۔

  • مانسہرہ (داتا دربار کے قریب) ایک ملزم کے قبضے سے 530 گرام چرس برآمد ہوئی۔

تمام گرفتار افراد کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔