چین میں منعقدہ ایک شاندار ایونٹ میں مختلف اقسام کے اسپورٹس روبوٹس نے میدان میں جلوہ گر ہو کر تماشائیوں کو حیران کردیا۔ ان روبوٹس کو خاص طور پر دوڑنے، فٹبال کھیلنے، ریسلنگ اور دیگر گیمز کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
تماشائیوں نے پرجوش انداز میں دیکھا کہ کس طرح یہ مشینی کھلاڑی انسانی اسٹائل میں کھیل پیش کر رہے تھے۔ ایونٹ میں چھوٹے سائز کے فٹبال کھیلنے والے روبوٹس، ریسلنگ اور فائٹنگ کے روبوٹس اور تیز رفتار دوڑنے والے روبوٹس شامل تھے۔
چینی ماہرین کے مطابق، ایسے مقابلے نہ صرف نوجوانوں کو سائنس اور روبوٹکس کی طرف راغب کرتے ہیں بلکہ مستقبل میں ایک نیا “اسپورٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ روبوٹک ایرہ” متعارف کرا سکتے ہیں۔
یہ ایونٹ نہ صرف میدان میں مقبول ہوا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ “ای-اسپورٹس کے بعد اب روبو-اسپورٹس کا دور شروع ہو چکا ہے۔”