ایپل اور اوپن اے آئی پر ایلون مسک کا حملہ: اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزی کا الزام

ایپل اور اوپن اے آئی پر ایلون مسک کا حملہ: اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزی کا الزام - اردو خبریں

ایلون مسک نے ایک بار پھر ایپل اور اوپن اے آئی کے گٹھ جوڑ پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ایپل اپنے ایپ اسٹور میں اوپن اے آئی کے ساتھ معاہدہ کر کے اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔


مسک کے الزامات کی تفصیل

ایلون مسک نے اپنی سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پوسٹس کی ایک سیریز میں ایپل کو مخاطب کرتے ہوئے کئی سوالات اٹھائے:

  1. ‘مسٹ ہیو’ میں جگہ نہ دینا: مسک نے کہا کہ ایپل اپنے “Must-Have” سیکشن میں X یا Grok کو کیوں نہیں رکھتی، جب کہ X دنیا کی نمبر 1 اور Grok نمبر 5 پر موجود ہے۔
  2. سیاسی ایجنڈا: انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ایپل جان بوجھ کر سیاست کر رہی ہے تاکہ دوسری اے آئی کمپنیوں کو آگے بڑھنے سے روکا جا سکے؟
  3. اوپن اے آئی کا اجارہ داری: مسک کے مطابق، ایپل کا یہ عمل اوپن اے آئی کے علاوہ کسی دوسری اے آئی کمپنی کو ایپ اسٹور میں پہلے نمبر پر پہنچنے نہیں دے گا، جو کہ اینٹی ٹرسٹ قوانین کے تحت ایک بڑا جرم ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *