ایما راڈوکانو: 44 پاؤنڈز سے اربوں روپے تک کا سفر

ایما راڈوکانو: 44 پاؤنڈز سے اربوں روپے تک کا سفر - اردو خبریں

2021 میں صرف 18 سال کی عمر میں یو ایس اوپن ٹائٹل جیت کر ٹینس کی دنیا کو حیران کرنے والی ایما راڈوکانو کی زندگی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں۔ حیرت انگیز طور پر پانچ سال قبل ان کے بینک اکاؤنٹ میں صرف 44 پاؤنڈز موجود تھے، لیکن ٹینس نے ان کی تقدیر بدل ڈالی۔

اب وہ 13.5 ملین پاؤنڈز، یعنی پاکستانی تقریباً پانچ ارب روپے سے زائد کی مالکن ہیں۔ یہ خطیر رقم انہوں نے نہ صرف ٹینس ایونٹس کے انعامی رقوم بلکہ دنیا کے بڑے برانڈز کی اسپانسرشپ سے حاصل کی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ یو ایس اوپن کی فتح کے بعد اب تک وہ کوئی نیا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام نہیں کر سکیں، اس کے باوجود وہ عالمی ویمنز ٹینس رینکنگ میں 39 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

راڈوکانو کی اصل کامیابی کورٹ سے باہر نظر آتی ہے، جہاں وہ کئی مشہور کمپنیوں کی برانڈ ایمبیسڈر بن چکی ہیں اور دنیا بھر میں اپنی مقبولیت قائم کیے ہوئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *