“ایف-16 گرانے کا دعویٰ جھوٹا؟ بھارتی دفاعی تجزیہ کار کا اپنی ہی حکومت پر کڑا سوال”

“ایف-16 گرانے کا دعویٰ جھوٹا؟ بھارتی دفاعی تجزیہ کار کا اپنی ہی حکومت پر کڑا سوال” - اردو خبریں

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے ایک انٹرویو میں اپنی ہی حکومت کے پاکستانی ایف-16 طیارہ گرانے کے دعوے کو مشکوک قرار دے دیا۔

پراوین ساہنی نے کہا کہ اگر واقعی یہ کارنامہ انجام دیا گیا تھا تو تین مہینے تک اس کی خبر چھپائی کیوں گئی؟ اور اگر بھارتی فضائیہ نے پاکستانی طیاروں کو فضا میں یا ہینگرز میں نشانہ بنایا ہوتا تو پوری دنیا کو اس کی اطلاع اور شواہد مل چکے ہوتے۔

انہوں نے بھارتی ایئر چیف کے بیان پر براہِ راست سوال اٹھایا: “تباہ شدہ طیارے کہاں ہیں؟ ملبہ، تصاویر، ویڈیوز یا سیٹلائٹ امیجز کہاں ہیں؟” ان کا کہنا تھا کہ یہ بات صرف تقریروں تک محدود ہے، کیونکہ بڑی پریس کانفرنس میں ثبوت دینا پڑتا ہے، جو یہاں میسر نہیں۔

ساہنی کے مطابق، اس سب کا مطلب یہ ہے کہ بھارتی ایئر چیف کا دعویٰ حقیقت سے بہت دور ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ اے پی سنگھ نے تین ماہ قبل ہونے والی چار روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان کے پانچ لڑاکا طیاروں سمیت چھ طیارے گرانے کا دعویٰ کیا تھا، جو نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ بھارت کے اندر بھی مودی حکومت کے لیے سبکی کا باعث بن رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *