ایف آئی اے کی بڑی کارروائیاں: افسر گرفتار، اشتہاری بھی دھر لیا

ایف آئی اے کی بڑی کارروائیاں: افسر گرفتار، اشتہاری بھی دھر لیا - اردو خبریں

🔹 ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایک ملزم نے اپنے ماتحت افسر کی غیر قانونی بیرون ملک روانگی میں سہولت فراہم کی اور اس کی 7 ماہ سے زائد غیر حاضری کو حکام سے چھپایا۔

🔹 ملزم نے غیر حاضر افسر کی تنخواہیں، الاؤنسز اور اعزازیہ بھی نکلوانے میں سہولت کاری کی، جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

🔹 دوسری کارروائی میں ایف آئی اے فیصل آباد نے اشتہاری گل بہار عباس کو تلہ گنگ (چکوال) سے گرفتار کر لیا۔

🔹 ترجمان کے مطابق گل بہار عباس نے شہری کو روزگار کے بہانے عرب امارات بھیجنے کے لیے 6 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *