ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملک بھر میں پاسپورٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ بلوچستان زون میں کارروائی کے دوران ایک ملزم عبدالمالک کو چمن پاسپورٹ آفس کے قریب گرفتار کیا گیا۔
ملزم شہریوں کو “فوری پاسپورٹ” بنوانے کا جھانسہ دے کر اضافی رقم بٹور رہا تھا۔ کارروائی میں اس کے قبضے سے 13 پاکستانی پاسپورٹس، 51 ٹوکن، 48 ڈیٹا فارم، 9 ویریفیکیشن فارم اور موبائل فون برآمد ہوئے۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم پاسپورٹس اور دیگر دستاویزات کی برآمدگی کے حوالے سے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔ گرفتار ملزم کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور مزید قانونی کارروائی متوقع ہے۔