کھیل July 26, 2025 Shahbaz Sayed

ایشیا کپ 2025 کا شیڈول حتمی مراحل میں، بھارت اور یو اے ای اہم کردار میں

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) اس وقت ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا آخری مسودہ تیار کرنے میں مصروف ہے۔ ٹورنامنٹ کے حتمی شیڈول کی تیاری زور و شور سے جاری ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں اس کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ اور عمان شامل ہیں۔ یہ ٹیمیں کرکٹ کے شائقین کو ایک بار پھر سنسنی خیز مقابلوں سے محظوظ کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اس بار ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کے لیے ایک مظبوط امیدوار کے طور پر سامنے آیا ہے۔ اگر تمام معاملات طے پا گئے تو امکان ہے کہ یو اے ای میں ایک مرتبہ پھر بڑا ایشیائی کرکٹ میلہ سجے گا۔