ایرانی جوہری سائنسدان اہلیہ سمیت شہید، صیہونی حملوں میں شہید سائنسدانوں کی تعداد 10 ہوگئی

ایرانی جوہری سائنسدان اہلیہ سمیت شہید، صیہونی حملوں میں شہید سائنسدانوں کی تعداد 10 ہوگئی - اردو خبریں

ایران کے معروف جوہری سائنسدان ایثار طبا طبائی اپنی اہلیہ سمیت تہران پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد صیہونی حملوں میں شہید ہونے والے ایرانی جوہری سائنسدانوں کی مجموعی تعداد 10 ہو چکی ہے۔

ادھر اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اصفہان میں نیوکلیئر سائٹ اور قم میں ایک اپارٹمنٹ پر حملے میں قدس فورس کے دو اہم کمانڈروں کو بھی شہید کیا ہے۔

اصفہان کے ڈپٹی گورنر اکبر صالحی نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جوہری مواد کے کسی قسم کے اخراج کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے مطابق، قدس فورس کے کمانڈر سعید ایزدی کو قم میں ایک اپارٹمنٹ پر نشانہ بنایا گیا، جبکہ کمانڈر بہنام شہری یاری کو مغربی تہران میں کار پر کیے گئے حملے میں شہید کیا گیا۔

دونوں کمانڈرز مبینہ طور پر مشرق وسطیٰ میں ایرانی اتحادی گروہوں کو اسلحہ کی فراہمی کے ذمہ دار تھے۔

ایرانی وزیر صحت رضا ظفرغندی نے بھی صورت حال کی سنگینی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اب تک تین اسپتالوں اور چھ ایمبولینسوں کو نشانہ بنا چکا ہے۔

محکمہ صحت کے دو ماہرین، ایک گائنا کالوجسٹ اور ایک چائلڈ اسپیشلسٹ، اپنے بچے سمیت ان حملوں میں شہید ہوئے۔

نو روز سے جاری ان اسرائیلی حملوں میں اب تک شہادتوں کی مجموعی تعداد 423 تک جا پہنچی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *