ٹیکنالوجی July 20, 2025 Shahbaz Sayed

امریکی اسٹارٹ اپ اور فرانسیسی کمپنی کا مشترکہ منصوبہ، 90 دن تک مسلسل پرواز کرنے والا میری ٹائم جاسوس ڈرون تیار

واشنگٹن/پیرس: امریکی ٹیک اسٹارٹ اپ کمپنی “اسکائی ڈویلر ایرو” نے فرانس کی دفاعی نظاموں کی ماہر کمپنی “تھیلیز” کے اشتراک سے ایک جدید قسم کا میری ٹائم جاسوس ڈرون تیار کر لیا ہے، جو مسلسل 90 دن تک فضاء میں رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تخلیق کاروں کے مطابق، یہ ڈرون مکمل طور پر کاربن فائبر سے تیار کیا گیا ہے، جو نہ صرف انتہائی ہلکا اور مضبوط ہے بلکہ اسے بغیر کسی وقفے کے طویل پرواز کے قابل بھی بناتا ہے۔

ڈرون کی پرواز کا ابتدائی تجربہ کامیاب رہا، جس میں اس نے تین ماہ تک بغیر زمین پر اترے پرواز کی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ڈرون میں مسلسل پرواز کی جو صلاحیت دیکھی گئی ہے وہ موجودہ جاسوس یا میری ٹائم طیاروں سے کہیں زیادہ ہے۔

یہ ڈرون براہ راست سورج کی توانائی سے چلتا ہے، جس کے باعث اسے ایندھن کی ضرورت نہیں پڑتی اور یہ بغیر رکے طویل مدت تک کام کر سکتا ہے۔ شمسی توانائی کی بدولت زمین پر اترنے کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے، جو کہ اس کی خاص تکنیکی برتری میں سے ایک ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں نگرانی، مواصلات، اور سیکیورٹی کے دیگر مقاصد کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔