“اپسوس سروی: 58 فیصد امریکی شہری فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے حامی”

“اپسوس سروی: 58 فیصد امریکی شہری فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے حامی” - اردو خبریں

تحقیقی ادارے اپسوس (Ipsos) کی نئی سروی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیادہ تر امریکی شہری فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے حامی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، 58 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے تمام رکن ممالک کو فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔

سروی کے نتائج کے مطابق، 33 فیصد افراد نے اس رائے سے اختلاف کیا جبکہ 9 فیصد نے کسی بھی قسم کی رائے دینے سے گریز کیا۔

رپورٹ میں مزید امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی جزوی رہائی سے متعلق کوئی معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

یہ سروی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کینیڈا، برطانیہ اور فرانس باضابطہ طور پر فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں۔ دوسری جانب، غزہ میں بھوک، قحط اور انسانی بحران تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس پر عالمی برادری کی تشویش بھی بڑھتی جا رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *