سیاست July 30, 2025 Shahbaz Sayed

افواج پاکستان کی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے”

“اللہ نے افواج پاکستان کو عزت دی، ہماری فوج نے بھارت سے جنگ جیتی، فیلڈ مارشل نے جنگ کو فرنٹ لائن سے لیڈ کیا اور آج تک دنیا حیران ہے کہ پاکستان نے بھارت کو شکست دی۔”

⚡ توانائی کے شعبے میں پیش رفت

توانائی کے شعبے پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا:

  • “حکومت نے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔”

  • “وزیر توانائی اور ان کی ٹیم کی محنت قابل تعریف ہے۔”

  • “آئی پی پیز سے کامیاب بات چیت کے نتیجے میں اربوں روپے کی بچت ہوئی ہے۔”

🇵🇸 فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

غزہ کی صورتحال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا:

“غزہ میں جو ظلم و ستم ہو رہا ہے، اس کی مثال نہیں ملتی، بچے بھوک سے نڈھال ہو چکے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ:

  • “چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی گئی ہے کہ فلسطین کے لیے امدادی غذا بھجوائی جائے۔”

  • “یہ کنسائمنٹ اردن کے راستے جلد روانہ کی جائے گی۔”

  • “پاکستان، فلسطینی عوام کے حقوق دلانے کے لیے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔”