غیرملکی میڈیا کے مطابق 42 سالہ اسپینش اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی میڈرڈ میں انتقال کر گئیں۔ وہ گزشتہ کئی دنوں سے کینسر کے موذی مرض سے جنگ لڑ رہی تھیں۔
ویرونیکا ایچیگوئی نے اپنے کیریئر کے دوران کئی مشہور فلموں میں شاندار کردار ادا کیے اور متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔ اُن کی جاندار اداکاری نے نہ صرف اسپین بلکہ دنیا بھر میں مداحوں کے دل جیتے۔
2024 میں اُن کی آخری فلم Artificial Justice ریلیز ہوئی، جو سیاسی اور سنسنی خیز موضوع پر مبنی تھی۔ اس فلم میں انہوں نے ایک جج کا کردار ادا کیا جو عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے کی جانے والی سازشوں کو بے نقاب کرتا ہے۔ یہ کردار اُن کی فنی زندگی کا ایک یادگار باب بن گیا۔