اسٹیج اداکارہ ثمر رانا گرفتار، گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی اور تشدد کا مقدمہ درج

اسٹیج اداکارہ ثمر رانا گرفتار، گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی اور تشدد کا مقدمہ درج - اردو خبریں

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ایک 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج ہونے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان پر متاثرہ بچی پر تشدد اور اسے خوفزدہ کرنے کے الزامات بھی عائد ہیں۔

انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق ثمر رانا کے گھر پانچ نامعلوم افراد نے کمسن ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس دوران اس کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ پر نہ صرف بچی پر تشدد کرنے بلکہ اسے خاموش رکھنے کے لیے دباؤ ڈالنے کا بھی الزام ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن صدر ڈویژن، میاں معظم علی نے اس حوالے سے کہا کہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور متاثرہ بچی و اس کے اہل خانہ کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *