اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر اعظم اور کابینہ کے خلاف توہین عدالت کیس، لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر اعظم اور کابینہ کے خلاف توہین عدالت کیس، لارجر بینچ تشکیل - اردو خبریں

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم اور کابینہ کے خلاف عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت کیس کی سماعت کے لیے چار رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ اس بینچ کی سربراہی جسٹس ارباب محمد طاہر کریں گے۔

 

بینچ میں جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس بھی شامل ہیں۔ یہ اقدام جسٹس انعام امین منہاس کی جانب سے یکم ستمبر کو فائل چیف جسٹس کو بھیج کر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کے بعد اٹھایا گیا۔

 

پس منظر

 

اس سے قبل کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے سنگل بینچ میں ہو رہی تھی۔ انہوں نے گزشتہ سماعت کے دوران وزیر اعظم اور کابینہ ارکان کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کیے تھے۔ تاہم، جسٹس سردار اعجاز کو ٹیکس کیسز کے لیے خصوصی ڈویژن بینچ کا حصہ بنا دیا گیا، جس کے بعد ان کے زیر سماعت کیسز دیگر ججز کو منتقل کر دیے گئے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *