اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، حکام کی سخت کارروائیاں جاری

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، حکام کی سخت کارروائیاں جاری - اردو خبریں

محکمہ صحت کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 6 اور شہری علاقوں میں 2 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ یوں وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 197 تک جا پہنچی، جن میں 166 دیہی اور 31 شہری علاقوں سے ہیں۔

ادھر راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 51 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ مری میں بھی ڈینگی کے 21 مریض علاج حاصل کر رہے ہیں۔

راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران اب تک 5 ہزار 430 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 144 کیسز کنفرم ہوئے۔

ویكٹر سرویلنس کے تحت اب تک 45 لاکھ 55 ہزار گھروں کی چیکنگ کی گئی، جن میں سے ایک لاکھ سے زائد گھروں سے لاروا برآمد ہوا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی اور لاروا برآمدگی پر:

  • 3 ہزار 309 ایف آئی آرز درج

  • 1517 مقامات سیل

  • 3134 چالان جاری

  • 88 لاکھ 93 ہزار روپے جرمانہ (راولپنڈی)

  • 201 مقامات سیل اور 8 لاکھ 85 ہزار روپے جرمانہ (مری)

محکمہ صحت حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *