اسرائیل کا ابو عبیدہ کی نئی تصویر جاری کرنے کا دعویٰ

اسرائیل کا ابو عبیدہ کی نئی تصویر جاری کرنے کا دعویٰ - اردو خبریں

اسرائیلی فوج نے حماس کے ترجمان حذیفہ الکحلوت المعروف ابو عبیدہ کی مبینہ تصویر جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ تصویر میں حماس کے فوجی ونگ کے کمانڈر محمد الضیف اور خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر رافع سلامہ کے ساتھ موجود ہیں۔

ترجمان اسرائیلی فوج اویچائی ادرائی کے مطابق اس تصویر کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں حماس کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی وہ جگہ تھی جہاں ابو عبیدہ مقیم تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک ملٹری آپریشن کے دوران ابو عبیدہ کو قتل کر دیا گیا، تاہم حماس کی جانب سے اب تک اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

اویچائی ادرائی کا مزید کہنا تھا کہ “ابو عبیدہ ہمیشہ نقاب لگا کر عوام کے سامنے آتے تھے، مگر ہماری نظر سے وہ بچ نہیں سکے۔”

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *