کھیل August 5, 2025 Shahbaz Sayed

ارشد ندیم کی واپسی کا سفر: مکمل بحالی تک میدان سے دور رہنے کی ہدایت

پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم اس وقت انگلینڈ میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں، جہاں ان کی فزیو تھراپی اور فٹنس ٹریننگ جاری ہے۔ ان کے معالجین نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ مکمل صحت یابی تک کسی ایونٹ میں حصہ نہ لیں۔

ارشد ندیم کی ٹانگ کی حالیہ سرجری برطانیہ کے شہر کیمبرج میں اسپورٹس سرجری کے ماہر ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے کی تھی۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ ارشد ندیم نے بحالی کے عمل میں بڑی پیشرفت کرتے ہوئے اب اپنی ٹانگ پر وزن ڈالنا شروع کر دیا ہے، جو کہ ایک مثبت اشارہ ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق ارشد ندیم کی یہ انجری نئی اور سنگین نوعیت کی ہے، اور ان کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کا فیصلہ بحالی پروگرام کی کامیابی سے مشروط ہے۔ مکمل ریکوری کے بعد ہی ان کے میدان میں اترنے یا نہ اترنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔