آن لائن جوئے کے الزام پر یوٹیوبر رجب بٹ کو طلبی، 9 ستمبر کو تحریری جواب جمع کرایا جائے گا

آن لائن جوئے کے الزام پر یوٹیوبر رجب بٹ کو طلبی، 9 ستمبر کو تحریری جواب جمع کرایا جائے گا - اردو خبریں

لاہور این سی سی آئی اے نے یوٹیوبر رجب بٹ کو آن لائن جوئے کی ایپس میں نوجوانوں کو سرمایہ کاری پر اکسانے اور مالی گھپلوں میں ملوث ہونے کے الزام میں طلب کر لیا۔

جاری کردہ نوٹس کے مطابق رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے معصوم شہریوں کی محنت سے کمائی لوٹنے کے لیے ایک منظم اسکیم تشکیل دی۔

رجب بٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ منگل کو صبح 11 بجے لاہور میں این سی سی آئی اے کے دفتر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض کے سامنے پیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں، بصورت دیگر یہ سمجھا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کچھ کہنے کو نہیں ہے۔

یوٹیوبر کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق نے بتایا کہ ان کی لا فرم اس کیس میں رجب بٹ کی نمائندگی کرے گی اور 9 ستمبر کو تحریری جواب جمع کرایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاملے کے ہر پہلو کو قانونی طور پر پرکھا جا رہا ہے اور رجب بٹ کو قانون کے مطابق مکمل دفاع فراہم کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *