الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے چار گھنٹے طویل ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی کو بھی وائٹ ہاؤس مدعو کر لیا ہے۔
🔹 امریکی میڈیا کے مطابق زیلنسکی پیر کے روز اوول آفس میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، جہاں دونوں رہنما براہِ راست امن فارمولے پر گفتگو کریں گے۔
🔹 صدر ٹرمپ نے کہا کہ “روس-یوکرین جنگ کا حل صرف ایک جامع امن معاہدہ ہے، عارضی جنگ بندی مسئلے کا مستقل حل نہیں۔”
🔹 انہوں نے عندیہ دیا کہ اگر مذاکرات میں پیش رفت ہوئی تو وہ صدر پیوٹن سے دوبارہ ملاقات کا وقت بھی طے کریں گے۔
🔹 یاد رہے کہ الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن میں ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان چار گھنٹے طویل ملاقات ہوئی تھی جسے دونوں رہنماؤں نے “تعمیری” قرار دیا تھا۔