گنڈا سنگھ والا اور حسینی والا بارڈر پر پریڈ عارضی طور پر بند

گنڈا سنگھ والا اور حسینی والا بارڈر پر پریڈ عارضی طور پر بند - اردو خبریں

پاکستان کے ضلع قصور اور بھارت کے شہر فیروزپور کے سنگم پر واقع گنڈا سنگھ والا اور حسینی والا بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پریڈ سیلابی صورتحال کے باعث عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

 

حکام کے مطابق بارڈر کے قریب جمع ہونے والے سیلابی پانی کے مکمل انخلا تک پریڈ مؤخر رہے گی۔

 

قصور کے سرحدی علاقے میں داخل ہونے والے پانی نے پاکستانی اور بھارتی حدود کو متاثر کیا ہے، جبکہ بھارتی جانب فیروزپور ڈسٹرکٹ تک اس کے اثرات پہنچ رہے ہیں۔

 

سیلابی صورتحال برقرار رہنے پر دونوں ممالک نے باہمی رضامندی سے پریڈ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *