کراچی میں ہوائی فائرنگ نے ایک اور بچی کی جان لے لی — ڈیڑھ ماہ میں 4 کمسن بچے جاں بحق

کراچی: سائٹ ایریا مستان چالی میں گھر کی چھت پر کھیلتی 11 سالہ زینت گل زادہ پراسرار گولی کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق بچی تین بہنوں میں سب سے چھوٹی تھی اور اس کا والد چوکیدار ہے۔
واقعے کے قریب ایک شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ ہو رہی تھی، جس کے بعد پولیس نے دلہا اور اس کے والد کو حراست میں لے لیا ہے۔ لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں — ڈیڑھ ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں “نامعلوم سمت” سے آنے والی گولیوں نے چار کمسن اور نوعمر بچوں کی جان لے لی ہے:
-
27 جون: عثمان آباد، 3 سالہ فرقان گھر کے اندر گولی لگنے سے جاں بحق
-
22 جون: ملیر سعود آباد، 11 سالہ کرسٹینا کو سر میں گولی لگی، جانبر نہ ہو سکی
-
6 جون: چاکیواڑہ بہار کالونی، 5 سالہ یحییٰ گھر میں بیٹھے بیٹھے گولی لگنے سے شہید
شہری حلقوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کے خلاف مؤثر کارروائی اور سخت قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔