شہر میں ایک افسوسناک واقعے میں والد اور بیٹا مسجد کے کولر روم کی صفائی کے دوران فائرنگ کا شکار ہو گئے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق وہ اور ان کا بیٹا کولر روم کی صفائی کے لیے گئے، لیکن وہاں موجود محمد عالم اور محمد نور نے کولر روم پر تالا لگا دیا۔ جب صفائی کے لیے تالا کھلوانے کی بات کی گئی تو محمد زکریا اور محمد عمر نے گالم گلوچ شروع کر دی۔
مدعی کے مطابق محمد زکریا نے محمد عمر سے کہا کہ انہیں جان سے مار دو، جو ہوگا میں دیکھ لوں گا۔ محمد عمر نے پستول نکال کر جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں بیٹا مجیب الرحمن موقع پر جاں بحق اور والد شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس نے ملزم محمد عمر کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مقتول اور ملزم آپسی رشتے دار بھی ہیں۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔