پاکستان July 23, 2025 Shahbaz Sayed

کاہنہ میں 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

رپورٹ کے مطابق، کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے دھلوکی گاؤں سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، جس پر 10 سالہ بچے سے زیادتی کا الزام ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق، ملزم نے کمسن بچے کو ورغلا کر کھیتوں میں لے جا کر بدفعلی کی۔ واقعے کے دوران متاثرہ بچے نے فریاد کرتے ہوئے شور مچایا، جس پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

واقعے کے بعد ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی، جس نے پیشہ ورانہ مہارت سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسن کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے کیس جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ہے، جہاں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ بچوں کے ساتھ جنسی جرائم میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔