پاکستان July 23, 2025
Shahbaz Sayed
پشاور: رنگ روڈ پر خاتون کو کچلنے والا ڈرائیور گرفتار

پشاور پولیس کے مطابق رنگ روڈ کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک گاڑی نے خاتون کو کچل دیا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موقع سے ہی گاڑی سمیت ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے
اس بارے میں مزید