پاکستان July 30, 2025 Shahbaz Sayed

پشاور ایئرپورٹ پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام، جوتوں میں چھپائی گئی آئس ہیروئن برآمد

پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف کے تربیت یافتہ عملے نے چاق و چوبند کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق کارروائی کے دوران دوحہ جانے والے ایک مسافر کے سامان کو مشکوک قرار دیا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے شولڈر بیگ میں موجود جوتوں سے انتہائی مہارت سے چھپائی گئی 773 گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔

اسی پر بس نہیں، جب مسافر کے پہننے والے جوتے چیک کیے گئے تو ان میں بھی آئس ہیروئن چھپائی گئی تھی، جس کا مجموعی وزن 733 گرام نکلا۔

ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔