پاکستان میں سیاسی جماعتوں اور سوشل میڈیا پر عوامی اعتماد سے متعلق سروے رپورٹ

پاکستان میں سیاسی جماعتوں اور سوشل میڈیا پر عوامی اعتماد سے متعلق سروے رپورٹ - اردو خبریں

اسلام آباد: ایک حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق 39 فیصد پاکستانی شہریوں کا ماننا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا پر سب سے مؤثر سیاسی جماعت ہے۔ اس کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 28 فیصد اور پاکستان پیپلز پارٹی کو 9 فیصد شہریوں نے مؤثر قرار دیا۔ تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو صرف 1 فیصد افراد نے مؤثر کہا۔

 

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 55 فیصد پاکستانی شہری سوشل میڈیا پر حکومت کی جاری کردہ معلومات پر اعتماد نہیں کرتے، جبکہ صرف 37 فیصد افراد نے حکومتی معلومات کو قابلِ اعتماد قرار دیا۔

 

سروے کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپ واٹس ایپ ہے۔ جبکہ 43 فیصد عوام کے مطابق فیس بک جھوٹی خبروں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *