نامور اداکار انور علی انتقال کر گئے

نامور اداکار انور علی انتقال کر گئے - اردو خبریں

لاہور: اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار انور علی پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے۔ وہ کئی روز سے زیرِ علاج تھے اور گزشتہ شب طبیعت زیادہ بگڑنے پر رائیونڈ روڈ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اداکار انور علی کے جنازے کے اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ انور علی کو پاکستان کی فلم اور تھیٹر کی تاریخ کے بہترین مزاحیہ اداکاروں میں شمار کیا جاتا تھا۔ ان کے منفرد انداز اور طنز و مزاح نے انہیں لاکھوں دلوں میں زندہ جاوید بنا دیا۔

شوبز شخصیات اور مداحوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *