سیاست July 18, 2025 Shahbaz Sayed

فواد چوہدری کا پی ٹی آئی قیادت پر سخت تنقید، واپسی کی وجہ بھی بتا دی

ذرائع کے مطابق، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بائیکاٹ کی ضرورت ہی نہیں تھی۔ ان کے مطابق کسی بھی خبر پر اگر اعتراض ہو تو اس کی تردید کی جانی چاہیے، بائیکاٹ کرنا کوئی دانشمندانہ قدم نہیں ہوتا۔

فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اب ایسے افراد آ چکے ہیں جنہیں سیاست کے میدان میں کوئی جانتا تک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کے بانی کو پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ اس موجودہ ٹیم کے ساتھ کامیابی کا کوئی امکان نہیں۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ ایک سیاسی تحریک دراصل گہری حکمت عملی کا حصہ ہوتی ہے، لیکن موجودہ پی ٹی آئی کی صورتحال یہ ہے کہ ان کے اپنے لیڈرز ہی کنفیوز ہیں—انہیں خود ہی نہیں پتا کہ کیا کرنا ہے۔

فواد چوہدری نے واضح الفاظ میں کہا کہ پارٹی کی قیادت میں ایسے لوگ موجود ہیں جن کا سیاست سے کوئی واسطہ ہی نہیں رہا، اور حقیقت یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی اصل قیادت کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔

پروگرام کے دوران جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ مرزا آفریدی دوبارہ پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں، تو آپ کیوں نہیں واپس آ سکے؟ اس پر فواد چوہدری نے طنزیہ انداز میں جواب دیا:

“میرے پاس 50 کروڑ روپے نہیں ہیں، ورنہ میں بھی واپس چلا جاتا۔”