ضلع قصور میں وائلڈ لائف کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری، کئی جرمانے عائد

ضلع قصور میں وائلڈ لائف کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری، کئی جرمانے عائد - اردو خبریں

ضلع قصور میں محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شہری کے قبضے سے 8 توتے برآمد کیے اور اس پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ اسی طرح چشمہ کے علاقے میں 50 زندہ بٹیر برآمد ہوئے، جنہیں عدالت کے حکم پر فضا میں آزاد کردیا گیا جبکہ ملزم کو بھی 50 ہزار روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ اور راجن پور میں وائلڈ لائف اہلکاروں نے 9 شکاریوں کے چالان کیے، جن میں سے 3 افراد کو مجموعی طور پر 63 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، جبکہ دیگر 6 مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

بھکر میں غیرقانونی شکار پر دو شکاریوں کو ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ اٹک میں کالا تیتر غیرقانونی طور پر رکھنے والے شخص پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح جھنگ میں گلابی تلیٔر کا شکار کرنے والے ایک شکاری سے 31 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الہٰی نے واضح کیا کہ صوبے بھر میں غیرقانونی شکار اور پرندوں کی خرید و فروخت کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی کو بھی قانون توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *