پاکستان July 24, 2025
Shahbaz Sayed
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، تولہ 5900 روپے سستا

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک تولہ سونا 5900 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار روپے پر آگیا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5058 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 61 ڈالر سستا ہو کر 3363 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پانے اور اس معاہدے کی مدت میں 90 دن کی توسیع نے عالمی سونے کی قیمتوں پر اثر ڈالا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔
اس بارے میں مزید