روس کا یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، امریکی امداد پر سوالات

-
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں یوکرین کو اینٹی ایئرکرافٹ میزائلوں اور دیگر اسلحے کی فراہمی روک دی گئی تھی۔
-
اس حوالے سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم نہیں کہ یوکرین کی فوجی امداد روکنے کا فیصلہ کس نے کیا تھا۔
-
دوسری جانب امریکی قیادت کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر تنقید کے بعد روس نے یوکرین پر شدید ڈرون حملے شروع کر دیے ہیں۔
-
یوکرینی حکام کے مطابق گزشتہ روز روس نے جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا۔
-
یوکرین کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات روس نے ریکارڈ 728 شہید اور ڈیکوی ڈرونز اور 13 میزائل داغے، جو تین سال سے جاری جنگ میں سب سے زیادہ ہیں۔
-
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ حملوں میں سب سے زیادہ نقصان لوٹسک شہر کو ہوا، جو پولینڈ اور بیلاروس کی سرحد کے قریب یوکرین کے شمال مغرب میں واقع ہے، جبکہ 10 دیگر علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
-
ادھر ایک اور پیشرفت میں حماس نے 10 اسرائیلی یرغمالیوں کی مشروط رہائی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔