خصوصی خبر: پاکستان کا عالمی سطح پر مؤثر کردار اور سفارتی کامیابیاں

خصوصی خبر: پاکستان کا عالمی سطح پر مؤثر کردار اور سفارتی کامیابیاں - اردو خبریں

پاکستان نے دشمن کی بلااشتعال جارحیت کا جرأت مندانہ اور مؤثر جواب دے کر نہ صرف اپنی دفاعی صلاحیت کا ثبوت دیا بلکہ عالمی برادری کو یہ باور کرایا کہ پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر قوت اور خطے میں امن کا ضامن ہے۔ عسکری اور حکومتی قیادت نے مل کر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے بیانیے کو اجاگر کیا اور سفارتی محاذ پر نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو امن پسند اور ذمہ دار ملک قرار دیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں ضیافت دی۔ اس دوران پاکستان اور امریکہ کے درمیان تیل کے ذخائر، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور تجارتی تعاون پر تاریخی معاہدے ہوئے۔ امریکی عسکری قیادت نے بھی پاکستان کے کردار کو سراہا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ، ایران، آذربائیجان، تاجکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کے دورے کیے، جن میں معاشی، دفاعی اور توانائی تعاون کے کئی معاہدے طے پائے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھی پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا۔

 

 

ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان، چین اور بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو نئی جہت دی۔ خاص طور پر بنگلہ دیش کا ان کا تاریخی دورہ دو طرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوا۔

 

سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی امریکہ اور یورپ میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا۔ اس دوران پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی دو اہم کمیٹیوں میں کلیدی عہدے ملے۔

 

ان تمام کامیابیوں کے نتیجے میں بھارت کی پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوششیں ناکام ہوئیں۔ پاکستان نے ثابت کیا کہ وہ امن دوست، خودمختار اور علاقائی استحکام کا ضامن ملک ہے۔

مصنف کے بارے میں

Shahbaz Sayed

مزید مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *