بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اجیت اگرکر کے مستقبل سے متعلق تمام چہ مگوئیاں ختم ہوگئیں۔ بی سی سی آئی نے باضابطہ طور پر ان کے معاہدے میں جون 2026 تک توسیع کردی ہے۔
اجیت اگرکر کے دور میں بھارتی ٹیم نے بڑی کامیابیاں سمیٹیں۔ ان کی رہنمائی میں بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 اور موجودہ سال کی چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی۔
رپورٹ میں ایک بی سی سی آئی آفیشل کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اجیت اگرکر کے معاہدے کی تجدید کا فیصلہ دراصل آئی پی ایل 2025 سے قبل ہی کرلیا گیا تھا۔